Sign up to join our community!
Please sign in to your account!
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
What is the concept of trinity?
عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق تثلیث کا مطلب ہے اللہ ایک جوہر جو تین اشخاص پر مشتمل ہےباپ بیٹا اور روح اسے وہ اپنے گمان میں تین میں اور ایک میں تین کا نام دیتے ہیں، باپ سے انکی مراد وجود ہے اور روح سے مرادزندگی ہے بیٹے سے مراد مسیح ہے،انکے عقیدے کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام معبود ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعاRead more
عیسائیوں کے عقیدے کے مطابق تثلیث کا مطلب ہے اللہ ایک جوہر جو تین اشخاص پر مشتمل ہےباپ بیٹا اور روح اسے وہ اپنے گمان میں تین میں اور ایک میں تین کا نام دیتے ہیں، باپ سے انکی مراد وجود ہے اور روح سے مرادزندگی ہے بیٹے سے مراد مسیح ہے،انکے عقیدے کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام معبود ہیں اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ انکے ہاتھ پر خوارق عادت امور جاری کرتا تھااس عقیدے کو نیقیہ کونسل نے 325ء کو منظور کیا تھا۔
See lessحدیث قدسی کیا ہوتی ہے؟
علم النحو کے امام علامہ سید شریف جرجانی رحمہم اللہ نے حدیث قدسی کی تعریف یہ کی"وہ حدیث جسکے معانی ومفہوم اللہ تعالیٰ کے طرف سے ہوں اور الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل مبارک پر اللہ تعالیٰ نےخواب یا الہام کے ذریعے القاء فرمائے ہوں" مُلا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں حدیث قدسی وہ حدیث ہے جسے رRead more
علم النحو کے امام علامہ سید شریف جرجانی رحمہم اللہ نے حدیث قدسی کی تعریف یہ کی”وہ حدیث جسکے معانی ومفہوم اللہ تعالیٰ کے طرف سے ہوں اور الفاظ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل مبارک پر اللہ تعالیٰ نےخواب یا الہام کے ذریعے القاء فرمائے ہوں”
مُلا علی قاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں حدیث قدسی وہ حدیث ہے جسے راویوں کے سرداراورثقات کے منبع نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ سےروایت کیا ہو چاہے وہ جبرائیل آمین علیہ السلام کے واسطے سے ہو یا پھر الہام و خواب کے ذریعے سے ہو اسکی تعبیرکااختیار نبی علیہ السلام کو ہے آپ جن الفاظ سے چاہیں بیان فرمائیں۔
See lessHow to Become a Muslim?
شہادتین (اللہ تعالیٰ کو وحدہْ لاشریک اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اسکا آخری نبی ماننا شہادتین کہلاتا ہے)کا زبان سے اقرار کرنے اور دل سے اسکی تصدیق کرنےکیساتھ جو ضروریات دین ہیں ان پر ایمان رکھنا اس سے بندہ مسلمان کہلاتا ہے۔ مسلمان کا مطلب ماننے حدیث جبرائیل میں آیا ہے جسکا مفہوم ہے اسلام پانچ چیزیRead more
شہادتین (اللہ تعالیٰ کو وحدہْ لاشریک اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اسکا آخری نبی ماننا شہادتین کہلاتا ہے)کا زبان سے اقرار کرنے اور دل سے اسکی تصدیق کرنےکیساتھ جو ضروریات دین ہیں ان پر ایمان رکھنا اس سے بندہ مسلمان
See lessکہلاتا ہے۔ مسلمان کا مطلب ماننے حدیث جبرائیل میں آیا ہے جسکا مفہوم ہے اسلام پانچ چیزیں ہیں۔١شہادتین کا اقرار کرنا، ٢نماز قائم کرنا،٣ زکوٰة اداکرنا ،۴رمضان المبارک کے روزے
رکھنا،۵ اگراستطاعت ہوتوحج بیت اللہ کرنا۔
لغت کے مطابق مسلمان وہ کہلاتا ہےجواطاعت کامظہرہو
یعنی اسکا وجود اطیعواللہ واطیعو الرسول سےعبارت ہو۔
Who wrote usool ul fiqh?
علم اصول فقہ یہ ایک مستقل فن ہے۔ اس فن کی پہلی کتاب امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کتاب الرائ لکھی ۔ لیکن وہ ہم تک نہیں پہنچی امام شافعی رحمہ اللہ کی کتاب کتاب الرسالہ اس فن کی پہلی کتاب ہے جو ہم تک پہنچی۔ اس فن کی سب سے مقبول کتاب اصول الشاشی ہے، جو کہ حنفی عالم دین ابو علی نظام الدین ۔الشاRead more
علم اصول فقہ یہ ایک مستقل فن ہے۔ اس فن کی پہلی کتاب امام اعظم امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے کتاب الرائ لکھی ۔ لیکن وہ ہم تک نہیں پہنچی امام شافعی رحمہ اللہ کی کتاب کتاب الرسالہ اس فن کی پہلی کتاب ہے جو ہم تک پہنچی۔ اس فن کی سب سے مقبول کتاب اصول الشاشی ہے، جو کہ حنفی عالم دین ابو علی نظام الدین ۔الشاشی کی تصنیف ہے
اخوکم عبدالجبار عفی عنہ
See lessIs It Haram to Dye Your Hair?
بالوں کو خاص کالے رنگ سے رنگنے کی ممانعت آئ ہے۔حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہےجسکا مفہوم ہے "آخری زمانےمیں کچھ لوگ ہونگےجو سیاہ خضاب لگائیں گے جیسے کبوتر کا سینہ انکو جنت کی خوشبو بھی نصیب نہیں ہوگی"اسکے علاوہ دیگر رنگوں کے خضاب جائز ہیں البتہ مجاہد حالت جہاد میں سیاہ رنگ کا خضاب دشRead more
بالوں کو خاص کالے رنگ سے رنگنے کی ممانعت آئ ہے۔حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہےجسکا مفہوم ہے “آخری زمانےمیں کچھ لوگ ہونگےجو سیاہ خضاب لگائیں گے جیسے کبوتر کا سینہ انکو جنت کی خوشبو بھی نصیب نہیں ہوگی”اسکے علاوہ دیگر رنگوں کے خضاب جائز ہیں
البتہ مجاہد حالت جہاد میں سیاہ رنگ کا خضاب دشمن کو مرعوب کرنے کے لئے بھی لگا سکتا ہے ۔
اخوکم عبدالجبار عفی عنہ
See less