Sign up to join our community!
Please sign in to your account!
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
حدیث کی کویی ایک اہمیت بیان کریں۔
جس طرح قران کریم ہمارے لئے حجت ہے اسی طرح حدیث بھی حجت ہے، قرآن کی رو سے حضور اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان کی کیا حیثیت اور اہمیت ہے کچھ آیات سے جائزہ لیتے ہیں۔ (1)اسوہ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم امت کے لئے ذریعہ رہنمائی، ارشاد باری تعالی ہے: لَقَدْ كَانَ لَكُمْRead more
جس طرح قران کریم ہمارے لئے حجت ہے اسی طرح حدیث بھی حجت ہے، قرآن کی رو سے حضور اکرم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان کی کیا حیثیت اور اہمیت ہے کچھ آیات سے جائزہ لیتے ہیں۔
(1)اسوہ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم امت کے لئے ذریعہ رہنمائی، ارشاد باری تعالی ہے:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ ( سورہ الاحزاب آیت ۲۱)
تَرجَمۂ کنز الایمان: بےشک تمہیں رسول اللہ کی پیروی بہتر ہے
قرآن کریم کی عملی تفسیر سیرت مصطفی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہے ،مسلمان کو ہر معاملے میں رہنمائی اسوہ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ملتی ہے ۔
(2)اتباع رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایمان کی نشانی :
اللہ تعالیٰ نے اپنی ذات اور قرآن پر ایمان لانے والوں کو نبی کریم صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی اتباع کا حکم دیا ہے۔ یعنی ایمان کی تکمیل رسول اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنت کی اتباع سے ہوتی ہے۔
فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَ كَلِمٰتِهٖ وَ اتَّبِعُوْهُ لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُوْنَ
تَرجَمۂ کنز الایمان: تو ایمان لاؤ اللہ اور اس کے رسول بے پڑھے غیب بتانے والے پر کہ اللہ اور اُس کی باتوں پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی غلامی کرو کہ تم راہ پاؤ ۔(الاعراف
See less